مودی اور پولینڈ کے وزیراعظم کی ملاقات، اہم شعبوں میں تعاون طے

نئی دہلی(رم نیوز) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور پولینڈ کے وزیراعظم ڈونلڈ ٹسک کے درمیان نئی دہلی میں ایک اعلیٰ سطح کی ملاقات منعقد ہوئی، جس میں دونوں ممالک نے دوطرفہ تعلقات کو نئی بلندیوں تک پہنچانے کا عزم کیا۔ملاقات کے دوران دفاع، خلائی تحقیق اور جوہری توانائی جیسے اہم اسٹریٹجک شعبوں میں اشتراک کار کو مزید بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ رہنماؤں نے عالمی امن، باہمی اعتماد اور جمہوری اقدار کی حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے عالمی اداروں میں اصلاحات کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ واضح رہے کہ اس دورے کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان 2024 میں قائم ہونے والی اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مستحکم کرنا ہے۔