الہان عمر دھوکے باز ہیں اور فوری مستعفی ہوں: امریکی صدر

واشنگٹن(رم نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ڈیموکریٹک رکن کانگریس الہان عمر سے فوری طور پر اپنے عہدے سے استعفیٰ دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ انہوں نے عہدے کا حلف اٹھاتے وقت مبینہ طور پر ایک جعلی نام استعمال کیا تھا۔صدر ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر دعویٰ کیا کہ الہان عمر نے دھوکہ دہی کی ہے، لہذا ہاؤس سپیکر ان کی نشست کو خالی قرار دیں۔ دوسری جانب، الہان عمر کے دفتر کی طرف سے اس الزام کی پرزور تردید کی گئی ہے، اور کسی بھی عدالت نے اس بات کو ثابت نہیں کیا کہ انہوں نے کوئی فرضی شناخت استعمال کی ہو۔