انقرہ(رم نیوز) ترک صدر رجب طیب اردوان نے کینیڈین وزیراعظم مارک کارنی کے ساتھ انقرہ میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ترکیہ اور کینیڈا نے دوطرفہ تجارت کو موجودہ 3 ارب ڈالر سے بڑھا کر پہلے مرحلے میں 5 ارب اور بالآخر 10 ارب ڈالر تک لے جانے کا ہدف مقرر کیا ہے۔ صدر اردوان کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک نے رواں برس کے اختتام سے قبل آزاد تجارتی معاہدے کے لیے مذاکرات شروع کرنے پر اتفاق کیا ہے، جبکہ توانائی، نقل و حمل، تجارت اور دفاعی صنعت کے شعبوں میں بھی نئے منصوبوں پر کام کیا جائے گا۔ انہوں نے اس موقع پر دونوں ممالک کے درمیان طویل عرصے سے موجود تعطل کے خاتمے کا اعلان کرتے ہوئے تعلقات کے ایک "نئے دور" کا آغاز کیا۔
تعلقات کے ایک "نئے دور" کا آغاز،صدر اردوان اور کینیڈین وزیراعظم کی ملاقات، باہمی تجارت 10 ارب ڈالر تک پہنچانے کا عزم