دوحہ(رم نیوز)فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے فرانس میں ہونے والے حالیہ احتجاجی مظاہروں اور امیگریشن سے متعلق غیر ملکی رہنماؤں کے بیانات کو "ناقابلِ قبول اور احمقانہ" قرار دیا ۔ دوحہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے اس بات کی سختی سے تردید کی کہ ملک میں ہونے والی بدامنی کا تعلق امیگریشن سے ہے۔ صدر میکرون نے نام لیے بغیر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سمیت دیگر بیرونی رہنماؤں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے سیاسی مفادات اور انتخابی مہمات کے لیے فرانس کے اندرونی حالات کا استحصال کر رہے ہیں اور اپنی سیاست ہمارے خرچے پر چلا رہے ہیں۔
"فرانس میں بدامنی کی وجہ امیگریشن نہیں"، صدر میکرون کی غیرملکی رہنماؤں کے بیانات کی مذمت