کیلیفورنیا (رم نیوز) دنیا بھر کی تقریباً 70 فیصد ویب سائٹس کی بنیاد سمجھی جانے والی مشہور پروگرامنگ زبان 'پی ایچ پی' (PHP) میں انتہائی خطرناک سکیورٹی نقائص کا انکشاف ہوا ہے، جس سے لاکھوں سرورز کو سنگین خطرات لاحق ہو گئے ہیں۔پی ایچ پی بیک اینڈ ویب سائٹس کو چلاتی ہے اور دنیا کے مقبول ترین پلیٹ فارم 'ورڈپریس' (جس پر عالمی سطح پر 40 فیصد ویب سائٹس چلتی ہیں) کی بھی اصل بنیاد یہی ہے۔ صنعت کے معیاری پیمانے 'سی وی ایس ایس 4.0' پر ان سکیورٹی خامیوں کو 10 میں سے 9.2 کا انتہائی تشویشناک درجہ دیا گیا ہے۔ یورپی یونین کی سائبر سکیورٹی رسپانس ٹیم 'سرٹ ای یو' کے مطابق، اس اعلیٰ درجے کا مطلب یہ ہے کہ کوئی بھی حملہ آور اپنی شناخت کی تصدیق یا پاس ورڈ کے بغیر، انٹرنیٹ کے ذریعے متاثرہ سرور پر براہ راست کمانڈز چلا سکتا ہے۔ پی ایچ پی کی ایک ہی خامی بیک وقت لاکھوں سرورز میں دراندازی کا رستہ کھول دیتی ہے، اور اس سے فائدہ اٹھا کر ہیکرز ویب سائٹس کا مکمل کنٹرول حاصل کر سکتے ہیں۔
ورڈپریس اور لاکھوں ویب سائٹس کی بنیاد 'پی ایچ پی' شدید سائبر خطرے کی زد میں