ملائیشیا کا آسیان سکیورٹی تعاون مزید مستحکم کرنے کا عزم، ڈیجیٹل اور سرحد پار جرائم کے خلاف مشترکہ لائحہ عمل پر زور

کوالالمپور(رم نیوز) ملائیشیا کے وزیر داخلہ سیف الدین نسوتیون اسماعیل کاکہنا ہے کہ ڈیجیٹل ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت کے دور میں پیچیدہ ہوتے ہوئے جرائم کا مقابلہ کرنے کے لیے آسیان ممالک کو باہمی سکیورٹی تعاون کو مزید مضبوط بنانا ہوگا۔ فلپائن کے شہر ماکاتی میں منعقدہ بین الاقوامی جرائم سے متعلق 20 ویں آسیان وزرائے داخلہ اجلاس کے بعد جاری کردہ بیان میں ملائیشیا نے رکن ممالک پر زور دیا کہ وہ باضابطہ مذاکرات سے آگے بڑھ کر انٹیلی جنس کے تبادلے، مالیاتی تحقیقات اور مربوط کارروائیوں کے ذریعے علاقائی وعدوں کو عملی جامہ پہنائیں۔ دو روزہ اجلاس میں آن لائن دھوکہ دہی، منی لانڈرنگ، انسانی اسمگلنگ اور منظم جرائم کے نیٹ ورکس جیسے سنگین چیلنجز پر غور کیا گیا۔ فلپائن میں ہونے والے 20 ویں اے ایم ایم ٹی سی اجلاس میں علاقائی سکیورٹی اور سرحد پار جرائم پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر داخلہ سیف الدین نسوتیون نے ڈیجیٹل اور اے آئی دور کے پیچیدہ جرائم روکنے کے لیے عملی اور مشترکہ اقدامات پر زور دیا۔