ریاض (رم نیوز) سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور یونان کے وزیراعظم کیریاکوس میتسوتاکس کے درمیان ریاض میں اہم ملاقات ہوئی ہے، جس میں محفوظ بحری راستوں کے قیام اور توانائی کے شعبے میں باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ ملاقات کے دوران یونان نے عالمی تیل منڈی میں استحکام کے لیے سعودی عرب کی کوششوں کو سراہا۔ دونوں رہنماؤں نے دفاع، سائبر سکیورٹی، مصنوعی ذہانت اور ٹیکنالوجی سمیت دیگر شعبوں میں بھی اشتراکِ کار کو وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔
سعودی عرب اور یونان کا بحری سلامتی اور توانائی کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق