تہران (رم نیوز) ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ ایران سفارت کاری کے لیے مکمل تیار ہے، تاہم امریکہ کے یکطرفہ مطالبات اور مکمل سرنڈر کا مطالبہ ہرگز قبول نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ تہران امن کا خواہاں ہے لیکن ملک کے دفاع کے لیے کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کی پوری صلاحیت رکھتا ہے۔
سفارتکاری کے لیے تیار ہیں، جارحیت کا جواب دینے کی صلاحیت بھی رکھتے ہیں: اسماعیل بقائی