نائیک سیف علی جنجوعہ شہید کی 78 ویں برسی، صدر اور وزیراعظم کا خراجِ عقیدت

اسلام آباد (رم نیوز) صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے نشانِ حیدر نائیک سیف علی جنجوعہ شہید کی 78 ویں برسی پر انہیں شاندار خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔ رہنماؤں نے اپنے پیغامات میں کہا کہ شہید کی بے مثال شجاعت اور دھرتی کے لیے جان کا نذرانہ پیش کرنا پوری قوم کے لیے باعثِ فخر اور آنے والی نسلوں کے لیے مشعلِ راہ ہے۔