برازیلیا (رم نیوز) برازیل بائیں بازو کے معروف رہنما لوئس اناسیو لولا دا سلوا نے صدارتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں کامیابی حاصل کر کے چوتھی بار ملک کی صدارت سنبھال لی ہے۔ انتخابی نتائج کے مطابق، لوئس لولا دا سلوا نے 51.75 فیصد ووٹ لے کر میدان مار لیا، جبکہ ان کے مدمقابل دائیں بازو کے امیدوار بولسونارو 48.25 فیصد ووٹ حاصل کر سکے۔ اتوار کے روز پولنگ کے دوران ووٹرز کو پیش آنے والے سفری اور ٹرانسپورٹ کے مسائل کے پیش نظر سپریم کورٹ نے ایک غیر معمولی اقدام اٹھاتے ہوئے پولنگ کا وقت دو گھنٹے بڑھانے کا حکم دیا، جس کے باعث ووٹنگ کا عمل شام سات بجے تک جاری رہا۔ واضح رہے کہ لوئس لولا دا سلوا اس سے قبل 2003ء سے 2011ء تک دو مرتبہ اور 2023ء میں تیسری بار ملک کے صدر رہے ہیں۔
برازیل کے صدارتی انتخاب میں لولا دا سلوا فاتح، چوتھی بار صدر منتخب