عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی

کیلیفورنیا(رم نیوز) عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق برینٹ کروڈ کی قیمت کم ہو کر 114 ڈالر فی بیرل جبکہ امریکی خام تیل (ڈبلیو ٹی آئی) 100.69 ڈالر فی بیرل پر آ گیا ہے۔ تاہم، سعودی عرب میں تیل کی تنصیبات پر حملوں کے خدشات کے پیش نظر سرمایہ کار تاحال محتاط رویہ اختیار کیے ہوئے ہیں۔