فلپائن کا دبئی میں ای ویزا سسٹم کا اجراء

دبئی (رم نیوز) فلپائن نے متحدہ عرب امارات سے سیاحوں کی آمد کو مزید فروغ دینے کے لیے دبئی میں الیکٹرانک ویزا (ای ویزا) سسٹم کا باضابطہ آغاز کر دیا ہے۔حکام کے مطابق یہ ای ویزا صرف سیاحتی مقاصد کے لیے ہے، جو ناقابل توسیع ہے اور اسے ملازمت یا تعلیمی ویزے میں تبدیل نہیں کیا جا سکتا۔ اس نئے نظام سے پاکستان سمیت کم از کم 37 ایسے ممالک کے شہریوں کو سہولت ملے گی جنہیں روایتی طور پر فزیکل ویزا درکار ہوتا ہے۔