واشنگٹن (رم نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے ایسے میزائل تیار کر لیے ہیں جو یورپ اور امریکہ کے بڑے شہروں کو نشانہ بنا سکتے ہیں۔ مسی سپی میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے ایران کے خلاف فوجی کارروائی کو ناگزیر قرار دیا، اور کہا کہ امریکی بحری ناکہ بندی کے باعث ایران شدید مشکلات کا شکار ہے جبکہ آبنائے ہرمز پر امریکہ کا مکمل کنٹرول ہے۔
ایران نے یورپ اور امریکہ تک مار کرنے والے میزائل تیار کر لیے:امریکی صدر ٹرمپ کا دعویٰ