تہران(رم نیوز)ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ اسلامی ممالک کا مضبوط اتحاد اور باہمی مفاہمت اسرائیلی جارحیت کو مؤثر طریقے سے روک سکتی ہے۔ چار ملکی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے واضح کیا کہ تمام تر مشکلات اور فوجی دباؤ کے باوجود ایرانی قوم اپنے وطن کے دفاع پر ڈٹی ہوئی ہے، اور ایران کو جھکانے کا تصور سراسر غلط ہے۔
جارحیت سے ایران کو نہیں جھکایا جا سکتا، مسلم ممالک کا اتحاد ناگزیر ہے: ایرانی صدر