قاہرہ (رم نیوز)خلیجی خطے میں بڑھتے ہوئے سکیورٹی چیلنجز اور حوثی حملوں کے پیشِ نظر مصری پارلیمان نے سعودی عرب کی سلامتی کے لیے عسکری مدد فراہم کرنے کی توثیق کر دی ہے۔ صدر عبدالفتاح السیسی کی خصوصی درخواست پر طے پانے والے اس فیصلے کے تحت مصری افواج کا کردار صرف سعودی سرحدوں کے دفاع تک محدود رہے گا، جبکہ قاہرہ نے سیاسی اور سفارتی حل پر بھی زور دیا ۔
حوثی حملوں کا معاملہ، مصری پارلیمان کی سعودی عرب کو فوجی مدد کی منظوری