لندن (رم نیوز)برطانوی وزیراعظم اینڈی برنہم نے موجودہ پارلیمانی مدت کے دوران یورپی یونین میں دوبارہ شمولیت کا امکان مسترد کر دیا ہے۔ایک انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ بریگزٹ کے بعد کا ایک دہائی کا تجربہ توقعات کے برعکس رہا ہے، جس نے معیشت کو کمزور کیا اور امیگریشن پر قابو پانے کے مطلوبہ نتائج بھی حاصل نہیں ہوئے۔ واضح رہے کہ جون 2016 کے ریفرنڈم کے بعد برطانیہ نے 2020 میں باضابطہ طور پر یورپی یونین چھوڑ دی تھی۔
برطانوی وزیراعظم نے یورپی یونین میں واپسی کا امکان مسترد کر دیا