ریاض (رم نیوز) سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی زیر صدارت کابینہ کا اجلاس ہوا،اس میں تہران میں ہونے والی بات چیت کے اہم نکات کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس کے دوران قطر اور پاکستان کی جانب سے ثالثی اور امن کے لیے کی جانے والی کوششوں کی بھرپور حمایت کا اعادہ کیا گیا۔ کابینہ نے حوثیوں کے حملے ناکام بنانے پر فضائی دفاعی نظام کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے حوثیوں کے حملوں کو مقدس مقامات کے تقدس کی پامالی اور اشتعال انگیزی قرار دیا، اور اس عزم کا اظہار کیا کہ مملکت کو حرمین شریفین اور اپنے شہریوں کی سلامتی کا دفاع کرنے کا پورا حق حاصل ہے۔
سعودی کابینہ کا اجلاس، تہران مذاکرات کا جائزہ، پاکستان اور قطر کی امن کوششوں کی حمایت