اسرائیلی انتخابات،بلند ترین ووٹر ٹرن آؤٹ

تل ابیب(رم نیوز)اسرائیل میں ہونے والے عام انتخابات کے ایگزٹ پولز کے مطابق، وزیرِ اعظم بنیامین نیتن یاہو اور سابق فوجی سربراہ گادی آئزنکوٹ کے درمیان کانٹے کا مقابلہ ہے اور دونوں میں سے کوئی بھی بلاک پارلیمان میں واضح اکثریت حاصل کرنے کی پوزیشن میں نظر نہیں آ رہا۔ نشریاتی اداروں کے تخمینوں کے مطابق، دونوں بڑے سیاسی اتحادوں میں سے ہر ایک کو 120 رکنی کنیسٹ میں 51 نشستیں ملنے کا امکان ہے، جبکہ حکومت سازی کا انحصار اب دو عرب جماعتوں پر ہوگا جو ریکارڈ 18 سے 19 نشستیں حاصل کر سکتی ہیں۔ واضح رہے کہ انتخابات میں عوامی جوش و خروش دیدنی رہا اور پولنگ کا تناسب 77.7 فیصد ریکارڈ کیا گیا، جو 1999 کے بعد سے اب تک کا بلند ترین ووٹر ٹرن آؤٹ ہے۔