دبئی(رم نیوز) دبئی میں روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی (آر ٹی اے) کی لگژری نمبر پلیٹس کی نیلامی کے دوران 'CC44' نمبر پلیٹ ریکارڈ 67 لاکھ 20 ہزار درہم (تقریباً 51 کروڑ پاکستانی روپے) میں فروخت ہوئی ہے۔اس نیلامی میں کل 60 منفرد نمبر پلیٹس پیش کی گئیں، جن سے مجموعی طور پر تقریباً 4 ارب 97 کروڑ روپے کی آمدنی ہوئی۔ اس مہنگی ترین نمبر پلیٹ سمیت دیگر منفرد پلیٹس کی خاص بات یہ ہے کہ یہ انتہائی مختصر اور یاد رکھنے میں آسان ہوتی ہیں۔ یہ نمبر پلیٹس صرف گاڑی کی رجسٹریشن کا ذریعہ نہیں ہوتیں، بلکہ اپنے مالکان کی ذاتی انفرادیت اور شایانِ شان حیثیت کی عکاسی کرتی ہیں، جن کے حصول کے لیے شوقین افراد بڑی سے بڑی قیمت چکانے کو تیار رہتے ہیں۔
51 کروڑ روپے میں نیلام ہونے والی دبئی کی اس نمبر پلیٹ میں کیا خاص ہے؟