ایران کا قطر سے ثالثی کے تقاضے پورے کرنے اور بیانات میں احتیاط کا مطالبہ

تہران(رم نیوز) ایران نے قطر پر زور دیا ہے کہ وہ ثالثی کے تقاضے پورے کرے اور بیانات دیتے وقت احتیاط سے کام لے۔ ایرانی وزارتِ خارجہ کے مطابق، یہ مطالبہ قطری عہدیدار کے اس بیان کے جواب میں سامنے آیا ہے جس میں تہران سے مثبت بیانات کو عملی اقدامات میں بدلنے اور ہمسایہ ممالک کو دھمکیاں نہ دینے کا کہا گیا تھا۔ دوسری جانب ایران نے واضح کیا ہے کہ غیر ملکی قوتوں کو اپنی سرزمین استعمال کرنے کی اجازت دینا علاقائی اعتماد کے منافی ہے۔