مصر اور سعودی عرب کا خطے میں بڑھتی کشیدگی کے تدارک اور قریبی رابطے جاری رکھنے پر اتفاق

قاہرہ/رياض(رم نیوز)مصر اور سعودی عرب کے وزرائے خارجہ نے ٹیلیفونک گفتگو کے دوران خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر قابو پانے کے لیے قریبی رابطے جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔ یہ پیش رفت مصری پارلیمنٹ کی جانب سے صدر السیسی کو سعودی عرب کے دفاع کے لیے ضروری اقدامات کی اجازت دینے کے بعد سامنے آئی ہے، جبکہ یمنی حوثیوں نے اس فیصلے کو ’اعلانِ جنگ‘ قرار دیا ہے۔