کراچی: موسم گرم اور خشک رہنے کی پیشگوئی

کراچی(رم نیوز) شہرِ قائد میں اگلے چند روز کے دوران موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے ارلی وارننگ سینٹر کی پیشگوئی کے مطابق، آج اور کل شہر کا درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھ سکتا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق صبح سے دوپہر کے دوران شمالی اور شمال مشرقی ہوائیں چلنے کا امکان ہے، جبکہ شام کے وقت سمندر کی جنوب مغربی اور مغربی ہوائیں چلیں گی۔ اس دوران ہوا میں نمی کا تناسب 15 سے 30 فیصد کے درمیان رہنے کی توقع ہے، جس کے باعث شدید حبس یا غیرمعمولی گرمی کی کوئی صورتحال پیدا نہیں ہوگی۔