صدر اردون کا فرانسیسی ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ،اہم عالمی اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال

انقرہ(رم نیوز) ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان اور فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے، جس میں دو طرفہ تعلقات سمیت اہم عالمی اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر صدر اردوان نے اس عزم کا اظہار کیا کہ اقوام متحدہ کے آئندہ سیکرٹری جنرل کے پاس ایسی بصیرت اور تجربہ ہونا چاہیے جو اس عالمی ادارے کو کثیرالجہتی کے مرکز کے طور پر بحال کرنے اور ضروری اصلاحات کو مؤثر طریقے سے نافذ کرنے کی صلاحیت رکھے۔ واضح رہے کہ موجودہ سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کی مدتِ کار رواں سال 31 دسمبر 2026 کو مکمل ہو رہی ہے۔