سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ

کراچی/لاہور(رم نیوز) پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی منڈی میں قیمتوں میں تیزی کے بعد ملکی صرافہ بازاروں میں سونے اور چاندی کے نرخوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔مقامی مارکیٹ میں 24 قیراط فی تولہ سونا 3,500 روپے مہنگا ہو کر 4,25,636 روپے کی سطح پر پہنچ گیا ہے، جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 3,001 روپے کے اضافے سے 3,64,914 روپے ہو گئی ہے۔بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی تیزی کا رجحان ہے جہاں فی اونس سونا 35 ڈالر کے اضافے کے ساتھ 4,031 ڈالر پر بند ہوا۔ علاوہ ازیں، مقامی سطح پر 24 قیراط فی تولہ چاندی کا بھاؤ 61 روپے بڑھ کر 5,854 روپے ہو گیا ہے۔