سٹاک مارکیٹ، ہنڈرڈ انڈیکس 1 لاکھ 66 ہزار پوائنٹس سے تجاوز کر گیا

کراچی (رم نیوز)پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 400 سے زائد پوائنٹس کے اضافے سے ہنڈرڈ انڈیکس 1 لاکھ 66 ہزار 169 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی انڈیکس 1269 پوائنٹس بڑھ کر 1 لاکھ 65 ہزار 736 پر بند ہوا تھا۔