تہران (رم نیوز)ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ایران تنازعات کے پُرامن حل کے لیے سفارتی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے اور اس سلسلے میں ثالث ممالک کے ساتھ رابطے بھی برقرار ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ سات روزہ منصوبے پر مقررہ مدت سے پہلے عمل درآمد کے لیے اقدامات جاری ہیں، جبکہ ایران کی مسلح افواج بھی ملک کے دفاع کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔
ایران کا ثالث ممالک سے رابطے جاری رکھنے اور سفارت کاری کو موقع دینے کا اعلان