بلوچستان میں ریلوے سروس متاثر، جعفر ایکسپریس کی روانگی روک دی گئی

کوئٹہ(رم نیوز)ضروری مرمتی کام کے باعث بلوچستان میں ٹرینوں کا آپریشن ایک روز کے لیے معطل کر دیا گیا ہے، پاکستان ریلوے حکام کے مطابق کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس آج روانہ نہیں ہوگی، جبکہ پشاور سے کوئٹہ آنے والی جعفر ایکسپریس جیکب آباد تک چلائی جائے گی۔ حکام نے مزید بتایا کہ مرمتی کام کے باعث جناح پیپلز ٹرین کی سروس بھی آج بند رہے گی۔