ریاض(رم نیوز)سعودی عرب اور کویت نے دفاعی روابط مستحکم رکھنے اور خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے باہمی تعاون جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔ سعودی وزیرِ دفاع شہزادہ خالد بن سلمان نے کویت کے وزیرِ دفاع شیخ عبداللہ علی عبداللہ السالم الصباح سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا۔ گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ دفاعی تعلقات اور مشرقِ وسطیٰ کے موجودہ حالات پربات کی۔ سعودی وزیرِ دفاع کے مطابق دونوں رہنماؤں نے علاقائی پیش رفت اور سلامتی کو درپیش خطرات کا جائزہ لیتے ہوئے مشترکہ چیلنجز سے نمٹنے اور استحکام برقرار رکھنے کے لیے یکجہتی کا اعادہ کیا۔
سعودی عرب اور کویت کا علاقائی سلامتی کے لیے مشترکہ اقدامات پر زور