میڈرڈ(رم نیوز)سپین کے علاقے اوردا کے قریب دو ٹرینوں کے تصادم میں 68 افراد ہلاک ہوگئے، حکومت نے تین روزہ قومی سوگ کا اعلان کیا ہے۔ حادثے کے بعد امدادی ٹیمیں تباہ شدہ بوگیوں سے متاثرین کو نکالنے میں مصروف رہیں، جبکہ حکام نے واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔وزیراعظم پیڈرو سانچیز نے سانحے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حادثے نے کئی خاندانوں کو گہرے صدمے سے دوچار کر دیا ہے۔
سپین میں ٹرین حادثہ، 68 افراد ہلاک، تین روزہ سوگ کا اعلان