اردوان اور ٹرمپ کا رابطہ، ہرمز اور یمن کی صورتحال پر گفتگو

انقرہ(رم نیوز) ترک صدر رجب طیب اردوان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا، جس میں دوطرفہ تعلقات، آبنائے ہرمز اور یمن کی صورتحال پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ترک محکمۂ اطلاعات کے مطابق اردوان نے کہا کہ ترکی علاقائی مسائل کے حل کے لیے سفارتی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔