انقرہ(رم نیوز)ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے یومِ جمہوریہ کی 103ویں سالگرہ کے موقع پر خصوصی ویڈیو پیغام میں قوم کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ترکیہ ایک زیادہ مضبوط مستقبل کی جانب پُرعزم انداز میں آگے بڑھ رہا ہے۔صدر اردوان نے کہا کہ جمہوریہ ترکیہ ترک قوم کی آزادی، خودمختاری کے عزم کی علامت ہے۔ ترک قوم نے ثابت کیا کہ متحد ہو کر مشکل ترین حالات کا مقابلہ کیا جا سکتا ہے۔
ترکیہ مضبوط مستقبل کی جانب پُرعزم انداز میں گامزن ہے، صدر اردوان