واشنگٹن(رم نیوز) امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی حکومت مشرقِ وسطیٰ میں کسی بھی طویل مدتی اور لاپتہ اختتام والی جنگ میں الجھنے سے گریز کرے گی۔ٹیکساس کے شہر فورٹ ورتھ میں فاکس نیوز کے تحت ووٹرز کے سوالات کے جواب دیتے ہوئے جے ڈی وینس نے وضاحت کی کہ بیرونِ ملک مہنگی اور لامتناہی جنگوں کی مخالفت کا یہ مطلب ہرگز نہیں ہے کہ امریکہ اپنے ملکی مفادات کے تحفظ کے لیے ضرورت پڑنے پر طاقت کا استعمال نہیں کرے گا۔ عراق جنگ کے تجربے کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے تسلیم کیا کہ عوام طویل جنگوں سے مایوس ہو چکے ہیں، تاہم انھوں نے یقین دلایا کہ ایران یا کسی بھی دیگر محاذ پر امریکی پالیسی کو طویل المعادت تنازعے میں نہیں بدلا جائے گا بلکہ طے شدہ اہداف کے حصول کے بعد فوری طور پر دیگر اہم ترجیحات کا رخ کیا جائے گا۔
ٹرمپ انتظامیہ طویل جنگوں سے گریز کرے گی، جے ڈی وینس