اسرائیل میں گنتی مکمل، مخلوط حکومت کی تشکیل کے لیے مشاورت شروع

تل ابیب(رم نیوز) اسرائیل میں انتخابات کے بعد ووٹوں کی گنتی مکمل ہو گئی ہے، جس کے تحت وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو اور ان کے اتحادیوں نے 53 جبکہ حریف گاڈی آئزنکوٹ کے اتحاد نے 48 نشستیں حاصل کی ہیں۔ کسی بھی جماعت کو تنہا اکثریت (61 نشستیں) نہ ملنے پر اب صدر سیاسی جماعتوں سے مشاورت کر کے کسی رہنما کو اتحادی حکومت بنانے کی دعوت دیں گے۔ نامزد امیدوار کو حکومت سازی کے لیے 28 دن کا وقت ملے گا، اور ناکامی کی صورت میں آئینی مراحل کے بعد نئے انتخابات کا آپشن بھی موجود ہو سکتا ہے۔