تہران کی سات شرائط تسلیم کیے بغیر امریکہ سے مذاکرات میں پیشرفت ناممکن: محمد باقر قالیباف

تہران(رم نیوز) ایرانی پارلیمنٹ کے سپیکر محمد باقر قالیباف نے دوٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ امریکہ کے ساتھ مذاکرات میں کامیابی یا آگے بڑھنے کا واحد راستہ تہران کی جانب سے پیش کی گئی 7 شرائط کو تسلیم کرنا ہے۔ سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں انہوں نے تصدیق کی کہ ایران کو امریکہ کی طرف سے ایک خط موصول ہوا ہے جس کا بغور جائزہ لیا جا رہا ہے، لیکن اس بات چیت کے مثبت نتائج کے لیے ایرانی مطالبات کا پورا کیا جانا ضروری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران اپنی یہ شرائط ثالثوں کے ذریعے پہلے ہی امریکہ تک پہنچا چکا ہے اور واشنگٹن ان سے بخوبی آگاہ ہے۔