نیویارک (رم نیوز) دنیا کے سب سے بڑے کرپٹو ایکسچینج ’بائنانس‘ پر مبینہ ہیکر حملے کے بعد کمپنی نے تقریباً 3 ارب ڈالر مالیت کے اثاثے منجمد کر دیے ہیں، جس سے سکیورٹی جانچ مکمل ہونے تک ڈپازٹس اور رقوم کا اخراج عارضی طور پر معطل ہے۔ بائنانس کے سابق سربراہ چانگ پینگ ژاؤ نے حملے کی تصدیق کی ہے جبکہ ’ٹیتھر‘ اور ’سرکل‘ جیسی دیگر بڑی کمپنیوں نے بھی مزید 2.4 ارب ڈالر کے مشتبہ اثاثے بلاک کر دیے ہیں۔ کمپنی نے صارفین کو یقین دلایا ہے کہ فنڈز محفوظ ہیں، تاہم اس واقعے کے بعد بٹ کوائن اور دیگر بڑی کرپٹو کرنسیوں کی قیمتوں میں تقریباً پانچ فیصد کمی دیکھی گئی ہے۔
بائنانس ہیک، 3 ارب ڈالر کے اثاثے منجمد، کرپٹو مارکیٹ میں مندی