امریکہ میں وسط مدتی انتخابات، کانگریس کا کنٹرول حاصل کرنے کے لیے کانٹے کا مقابلہ متوقع

نیویارک (رم نیوز)امریکہ میں وسط مدتی انتخابات آئندہ منگل 3 نومبر کو منعقد ہوں گے، جن کے نتائج سے یہ فیصلہ ہوگا کہ آئندہ دو سالوں کے لیے امریکی کانگریس کے دونوں ایوانوں پر کس سیاسی جماعت کا غلبہ ہوگا۔ یہ انتخابات صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سیاسی مستقبل اور ان کے حکومتی ایجنڈے کے نفاذ کے لیے انتہائی فیصلہ کن حیثیت رکھتے ہیں۔ موجودہ پوزیشن کے مطابق سینیٹ میں ریپبلکنز کو 47 کے مقابلے میں 53 نشستوں کی برتری حاصل ہے، جبکہ ڈیموکریٹس کو کم از کم چار چار اضافی نشستیں جیتنا ہوں گی۔ دوسری جانب، حالیہ انتخابی سرویز میں صدر ٹرمپ کی مقبولیت کا گراف نیچے آنے کے بعد ان انتخابات میں انتہائی سخت مقابلے کی توقع کی جا رہی ہے۔