10 ماہ میں 9 لاکھ اضافی اموات کا خدشہ ،سپر ایل نینیو کا انتباہ

شکاگو (رم نیوز) موسمیاتی سائنس دانوں نے خبردار کیا ہے کہ ’سپر ایل نینیو‘ کے باعث محض 10 ماہ میں دنیا بھر میں تقریباً 9 لاکھ اضافی اموات ہو سکتی ہیں۔یونیورسٹی آف شکاگو کی ’کلائمیٹ امپیکٹ لیب‘ کے ٹریکر کے مطابق، جون سے ستمبر کے دوران اس موسمیاتی مظہر سے 4 لاکھ 84 ہزار سے زائد اموات ہو چکی ہیں، جبکہ اگلے چھ ماہ میں مزید 3 لاکھ 72 ہزار سے زائد اموات کا خدشہ ہے۔ رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک میں نائیجیریا (56 ہزار سے زائد اموات)، بھارت (55 ہزار اموات) اور انڈونیشیا (تقریباً 29 ہزار اموات) شامل ہیں، جبکہ ایک تہائی سے زیادہ اموات اکیلے چین، نائیجیریا اور بھارت میں متوقع ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس پیش گوئی سے فیصلہ سازوں کو قیمتی جانیں بچانے کے لیے بروقت اقدامات کرنے کا موقع مل سکتا ہے۔