ہانگ کانگ (رم نیوز) ہانگ کانگ سکسز ٹورنامنٹ میں دفاعی چیمپئن پاکستان نے روایتی حریف بھارت کو شکست دے دی۔ بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 88 رنز بنائے، جس میں ششانک سنگھ 40 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ پاکستان کی طرف سے عبدالصمد نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ جواب میں پاکستان نے عباس آفریدی کی 35 رنز کی اننگز کی بدولت 89 رنز کا ہدف باآسانی حاصل کر کے میچ اپنے نام کر لیا۔
ہانگ کانگ سکسز، دفاعی چیمپئن پاکستان نے بھارت کو ہرا دیا