واشنگٹن/اٹلانٹا(رم نیوز)امریکہ کے شہر اٹلانٹا میں جی 20 وزرائے خارجہ کا اجلاس جاری ہے، جس کا مرکز عالمی معاشی صورتحال، علاقائی کشیدگی اور تجارت کو درپیش مشکلات ہیں۔ اجلاس کے دوران جرمن وزیر خارجہ نے انکشاف کیا ہے کہ جی 20 کے بیشتر ارکان ایران کے ساتھ بات چیت کے حق میں ہیں اور تمام ممالک ایران کو مذاکرات کی میز پر لانے پر متفق ہو چکے ہیں۔
اس کے ساتھ ہی انہوں نے یمن میں حوثی حملوں کو روکنے کے لیے موثر لائحہ عمل اپنانے پر بھی زور دیا۔ دوسری جانب امریکی وزیر خارجہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ عالمی معاشی خطرات سے نمٹنے کی خاطر جی 20 ممالک کو باہمی تعاون کو فروغ دینا ہوگا۔ انہوں نے خبردار کیا کہ موجودہ حالات میں عالمی توانائی، خوراک کی فراہمی، سپلائی چین اور تجارت کو کڑے چیلنجز کا سامنا ہے، لہٰذا بحری راستوں کی آزادی اور تجارت کا تحفظ تمام ممالک کی مشترکہ ذمے داری ہے۔