سہ ملکی ون ڈے سیریزفائنل ، پاکستان اور سری لنکا قذافی سٹیڈیم میں مدمقابل

لاہور(رم نیوز)پاکستان اور سری لنکا کے درمیان سہ ملکی ون ڈے سیریز کا فائنل آج دوپہر ایک بجے قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔ قومی ٹیم کی قیادت شاہین شاہ آفریدی جبکہ سری لنکا کی قیادت کوشل مینڈس کریں گے۔ فائنل سے قبل دونوں کپتانوں نے گورنر ہاؤس میں ٹرافی شوٹ میں حصہ لیا۔ گرین شرٹس نے ٹورنامنٹ میں شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے ہوم گراؤنڈ پر ٹرافی جیتنے کا عزم ظاہر کیا ہے، جبکہ سری لنکن کپتان کوشل مینڈس نے بھی فائنل جیتنے کے لیے بھرپور تیاری کا دعویٰ کیا ہے۔