عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 118 ڈالر فی بیرل ہو گئیں

لندن (رم نیوز) مشرق وسطیٰ میں شدت اختیار کرتی کشیدگی اور ایران پر ممکنہ امریکی حملوں کے خطرات کے باعث عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ برینٹ خام تیل کی قیمت اڑھائی فیصد اضافے کے بعد 118 ڈالر فی بیرل کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔ امریکی خام تیل (ڈبلیو ٹی آئی) کی قیمت بھی تقریباً 2 فیصد اضافے کے ساتھ 104 ڈالر فی بیرل ہو گئی ہے۔