واشنگٹن (رم نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ امریکہ اور ایران کے درمیان مذاکرات کا سلسلہ جاری ہے اور تہران اس معاملے پر بات چیت کا پرخلوص خواہشمند ہے۔ وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے واضح کیا کہ ایرانی حکام گفت و شنید چاہتے ہیں اور اس وقت دونوں ممالک کے مابین رابطے بھی ہو رہے ہیں، جو موجودہ تنازع کے حل کے لیے ایک بہترین موقع ہے۔
امریکہ اور ایران کے مابین پسِ پردہ مذاکرات جاری، تہران گفت و شنید کا خواہاں ہے: صدر ٹرمپ