واشنگٹن (رم نیوز) امریکہ میں وسط مدتی انتخابات کے دوران تاریخی رجحان کے برعکس برسراقتدار جماعت کو سخت چیلنج کا سامنا ہے۔ پولنگ کے اعداد و شمار کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مقبولیت 37 فیصد تک گر چکی ہے جبکہ 61 فیصد عوام ان کی کارکردگی سے ناخوش ہیں۔ سی بی ایس نیوز کے مطابق سینیٹ کی 10 اور ایوانِ نمائندگان کی 42 اہم نشستیں فیصلہ کن ثابت ہوں گی۔ سیاسی مبصرین کے مطابق دونوں جماعتوں کی جانب سے نئی اور متنازع حد بندیوں نے اس سال انتخابی نتائج کو مزید غیر یقینی بنا دیا ہے۔
امریکی وسط مدتی انتخابات، کم مقبولیت اور نئی حلقہ بندیوں کے باعث غیر یقینی صورتحال