اسلام آباد(رم نیوز)سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے پارلیمانی کمیٹی برائے انتخابی اصلاحات کی تشکیل کے لیے وزیراعظم شہباز شریف، چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی اور اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی کو خطوط لکھ کر اراکین کے نام جلد از جلد بھجوانے کی درخواست کی ہے۔ سپیکر نے وزیراعظم کو 15 اراکین، چیئرمین سینیٹ کو 10 سینیٹرز اور اپوزیشن لیڈر کو 5 ارکان کے نام نامزد کرنے کا کہا ہے۔ تمام نام موصول ہونے پر 30 رکنی پارلیمانی کمیٹی کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا جائے گا۔
انتخابی اصلاحات کمیٹی،سپیکر قومی اسمبلی نے وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر سے نام طلب کر لیے