روس اور یورپ کے مابین جنگ کا کوئی فاتح نہیں ہوگا، تعلقات کی بحالی کے لیے تیار ہیں: ولادیمیر پوتن

ماسکو (رم نیوز) روسی صدر ولادیمیر پوتن نے واضح کیا ہے کہ ماسکو یورپی ممالک کے ساتھ باہمی تعلقات کی بحالی کی ہر کوشش کی بھرپور حمایت کرتا ہے، تاہم اگر یورپ کے ساتھ براہِ راست جنگ چھڑی تو اس کا کوئی فاتح نہیں ہوگا۔ افریقی رہنماؤں کے سربراہی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پوتن کا کہنا تھا کہ روس کسی تنازع یا جنگ کا خواہاں نہیں ہے، البتہ وہ ہر قسم کی صورتحال سے نمٹنے کے لیے مکمل تیاری رکھتا ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ مغربی ممالک اب تک روس کو سٹریٹجیک میدان میں شکست دینے کا اپنا ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہے ہیں۔ اس کے علاوہ انہوں نے رواں ہفتے فن لینڈ اور ناروے کے رہنماؤں کی جانب سے کیے جانے والے ٹیلی فونک رابطوں کو سراہتے ہوئے انہیں درست سمت میں ایک قدم قرار دیا۔