اب دفاعی اور جوابی کارروائی کی کوئی سرخ لکیر نہیں رہی: ایرانی وزیرخارجہ

تہران (رم نیوز) ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے جرمن چانسلر فریڈرک مرز کے بیان پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اب دونوںموافق یا مخالف فریقین کے درمیان کوئی سرخ لکیر باقی نہیں رہی۔ انہوں نے واضح کیا کہ ایران کو نقصان پہنچانے کی کوشش کرنے والوں کو ناقابلِ تلافی اور تباہ کن نقصان کا سامنا کرنا پڑے گا۔ دریں اثنا، جرمن چانسلر نے جنوبی کوریا میں اپنے دورے کے اختتام پر تمام فریقین پر زور دیا تھا کہ وہ اس حقیقت کو تسلیم کریں کہ موجودہ تنازع کا کوئی فوجی حل موجود نہیں ہے۔