لاہور (رم نیوز)پاکستان نے ٹرائی نیشن ون ڈے سیریز کے فائنل میں سری لنکا کو 3 وکٹوں سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ سری لنکا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں پر 325 رنز بنائے، کامینڈو مینڈس 131 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ جواب میں پاکستان نے فخر زمان (127 رنز) اور سعد بیگ (74 رنز) کی شاندار باریوں کی بدولت 326 رنز کا ہدف آخری اوورز میں پورا کر لیا۔ میچ کے دوران فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی نے قذافی اسٹیڈیم میں ون ڈے میچوں میں سب سے زیادہ 23 وکٹیں لینے کا وسیم اکرم کا ریکارڈ بھی برابر کر دیا۔
پاکستان نے سری لنکا کو ہرا کر ٹرائی نیشن سیریز جیت لی