دوحہ (رم نیوز) دوحہ میں ایران اور قطر کے حکام کے مابین اہم مذاکرات ہوئے ہیں جن میں خلیجی خطے سے جنگ کے خاتمے اور امریکا کے ساتھ جاری کشیدگی میں کمی لانے کے طریقوں پر غور کیا گیا۔ اس ملاقات کے دوران قطری ثالثوں نے امریکہ اور ایران کے درمیان اعتماد کی بحالی کے لیے ایک 7 روزہ منصوبہ پیش کیا، جس کے تحت وسیع تر امن مذاکرات سے پہلے روزانہ کی بنیاد پر اعتماد سازی کے اقدامات اٹھائے جانے تھے، تاہم تہران نے اس تجویز کو غیر تسلی بخش قرار دے دیا۔ واضح رہے کہ خطے کے ممالک میں اس بات کا شدید خدشہ پایا جاتا ہے کہ امریکی وسط مدتی انتخابات کے بعد واشنگٹن ایران کے خلاف دوبارہ فوجی کارروائی کا آغاز کر سکتا ہے، جبکہ دوسری جانب تہران نے بھی تنبیہ کی ہے کہ ایسی کسی بھی کارروائی کی صورت میں خطے میں موجود امریکی اور اسرائیلی تنصیبات کو نشانہ بنایا جائے گا۔
امریکہ ایران کشیدگی، دوحہ میں ایرانی و قطری حکام کی ملاقات