واشنگٹن (رم نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کو معاہدہ کرنا ہوگا ورنہ امریکہ جلد اس معاملے کو خود نمٹا دے گا۔انہوں نے کہا کہ ایران سے مذاکرات اچھے مرحلے میں ہیں مگر وہ معاہدہ کر کے مکر جاتے ہیں اس لیے ان پر بھروسہ نہیں کیا جا سکتا۔
صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ وہ لوگوں کی جانیں بچانا چاہتے ہیں لیکن ایک مرحلے پر سخت کارروائی کرنا ہوگی۔ اس کے علاوہ انہوں نے اسرائیلی وزیراعظم سے بھی اس معاملے پر بات چیت کی تصدیق کی جبکہ کینیڈا کے ساتھ تجارتی معاہدے کے قریب ہونے کا بھی اعلان کیا۔