بلوچستان کے 31 اضلاع میں انسدادِ پولیو کی 7 روزہ مہم شروع، 22 لاکھ سے زائد بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف

کوئٹہ (رم نیوز)بلوچستان کے 31 اضلاع میں انسدادِ پولیو کی 7 روزہ مہم کا باضابطہ آغاز کر دیا گیا ہے۔ایمرجنسی آپریشن سینٹر (ای او سی) کے مطابق اس مہم کے دوران 22 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ مہم کو کامیاب بنانے کے لیے کل 8,888 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو بچوں کو یہ قطرے پلائیں گی۔